صفحہ اول / پاکستان / علاقائی امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

علاقائی امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی . آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نونگ رونگ نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے لیے پرعزم ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے