صفحہ اول / پاکستان / نیشنل سیکورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے،رضا ربانی

نیشنل سیکورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے،رضا ربانی

اسلام آباد . سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ نیشنل سیکورٹی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے ، پالیسی پر نہ پارلیمان اور نہ ہی صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا .

گزشتہ روز سینٹ اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے حامل معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینٹ سنیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے ، پارلیمانی طرز حکومت قائم ہے ،مگر بدقسمتی سے سلامتی پالیسی پر نہ پارلیمان اور نہ ہی صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا.

وزیراعظم پارلیمنٹ میں آکر اس کے نکات پبلک کرتے، ہم اس پالیسی کو پڑھیں گے تو پتہ چلے گا کہ وہ مؤثر ہو سکتی ہے کہ نہیں ، ہم ریاست کو حق نہیں دے سکتے کہ آئندہ کی جو پالیسی ہے نان الیکٹیڈ لوگ ایگزیکٹو کے ساتھ بیٹھ کر مرتب کرلیں اور ایوان کو اعتماد میں بھی نہ لیا جائے .

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی پالیسی ہائوس میں بھی پیش کریں،سنیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دن دیہاڑے علماء قتل کئے گئے ، اس پر چیئرمین سینٹ نے اپنے سٹاف کو آئی جی پولیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ منگوانے کی ہدایت کر دی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے