اسلام آباد . اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے .مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے .
مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹرز کی شہباز شریف کو مکمل آرام اور پرہیز کی ہدایت ہے .شہباز شریف نے صحت یابی کے لئے عوام اور پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کی ہے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام