صفحہ اول / پاکستان / صاحبزادہ ابوالخیرکی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

صاحبزادہ ابوالخیرکی زیرصدارت ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس

اسلام آباد ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت الفلاح ہال اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ ،کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، پیر خواجہ معین الدین محبوب کریجہ ، ثاقب اکبر ، سید صفدر گیلانی، مولانا سید جعفر نقوی ،عبد الرشید ترابی، عبداللہ گل ، سید ناصر شیرازی ،مفتی گلزار نعیمی ،کے علاوہ تمام صوبوں کے نمائندگان ،کمیشنز کے سربراہ اور دیگر مندوبین نے شرکت کی اور خطابات کیے.

ایجنڈے پر گفتگو کرنے کے بعد یہ طے ہوا کہ بہت جلد مجلس قائدین کا اجلاس بلایا جائے گا اس کے علاؤہ پورے ملک کے مختلف مراکز میں بڑی کانفرنسز اور پروگرام کروائے جائیں گے ، کمیشز کو بھرپور فعال کیا جائے گا اتحاد و وحدت کی فضا کو آگے بڑھانے اور دیگر امور کے لئے کونسل کی فعالیت کو تیز تر کیا جائے گا عوامی مسائل اور مشکلات کو اجاگر کیا جائے گا .

کمر توڑ مہنگائی پر عوام کی مشکلات کے بارے میں نااہل حکمرانوں کو متوجہ کیا جائے گا ، فلسطن ،کشمیر ،افغانستان اور دیگر ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کے لئے آواز اٹھائی جائے گی اور مرکزی دفتر کو بہتر انداز میں چلانے اور فعال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے-آخر میں پرہجوم پریس کانفرنس بھی کی گئی.

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے