صفحہ اول / دنیا / استنبول میں ترک ریاستوں کی تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے،نائب وزیرخارجہ ترکمانستان

استنبول میں ترک ریاستوں کی تنظیم کا اجلاس اہمیت کا حامل ہے،نائب وزیرخارجہ ترکمانستان

استنبول . ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ ویپا حاجی ایف نے 12 نومبر کو استنبول میں منعقد ہونے والی ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق بیانات دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دیے ہیں

ٹی آر ٹی کے مطابق ترکمانستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ استنبول میں منعقدہ ترک ریاستوں کی تنظیم کا آخری سربراہی اجلاس ترکمانستان کے لیے ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔

مبصر رکن کے طور پر سربراہی اجلاس میں ترکمانستان کی شرکت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاجی ایف نے کہا کہ سربراہی اجلاس ترکمانستان کی تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے لحاظ سے ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے معیشت میں مشترکہ کام کے وسیع مواقع موجود ہیں خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، سائنس اور مختلف شعبوں میںتعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

حاجی ایف نے کہا کہ ترک ریاستوں کی یہ تنظیم، ایک اہم علاقائی تنظیم کے طور پر، دنیا کے لوگوں کو ثقافتی اقدار کے ساتھ متحد کرتی ہے اور ملکوں کے درمیان انسانی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے