صفحہ اول / پاکستان / پاکستانی روہےکی قدر میں کمی،ڈالر 200سے تجاوز

پاکستانی روہےکی قدر میں کمی،ڈالر 200سے تجاوز

کراچی . پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر پھر تگڑا ہو گیا، امریکی کرنسی کے ریٹ میں 2 روپے 76 پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستانی روپے کو رگڑا لگ گیا، انٹر بینک میں ڈالر پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں 2 روپے 76 پیسے کے اضافے سے ڈالر 198 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈیڑھ روپے اضافے سے 200 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ڈالر ریٹ میں 14 روپے 82 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

گذشتہ روز پہلے ہاف میں ڈالر ایک روپیہ 82 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر کا ریٹ 196 روپے 80 پیسے پر جا پہنچا تھا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے