جھنگ ۔ جھنگ پولیس کے ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر DSP لیگل اورDSP آرگنائزڈ کرائم بھی ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو پروموشن کے بیجز لگائے اور مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس کے ترقی پانے والے 23 پولیس افسران کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترقی پانے والے پولیس افسران میں 01 اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر جبکہ 22 افسران ہیڈ کنسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر پروموٹ ہوئے۔
اس موقع پر ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی پولیس افسران کی محنت کا ثمر ہے۔ تمام پولیس افسران شہریوں کے ساتھ حسن سلوک اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوراپنے فرائض کو سچائی ،ایمانداری اورمزید دلجمعی سے سر انجام دیں۔
ڈی پی او جھنگ نے DSP لیگل و DSP آرگنائزڈ کرائم کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں میںمزید اضافے کیلئے تربیتی کورس کا انعقاد کریں ۔ترقی پانے والے پولیس افسران نے تقریب کے انعقاد پر ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام