اسلام آباد . سپریم کورٹ نے 16 ہزار ملازمین کو ازخود نوٹس کے تحت بحال کر دیئے۔ عدالت نے کہا کہ ملازمین کو ازخود نوٹس کے تحت بحال کر رہے ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے 16 ہزار ملازمین کی برطرفی کے کیس میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چار ایک کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ گریڈ 7 سے اوپر کے تمام گریڈز کے ملازمین کو ٹیسٹ دینا ہوگا، ملازمین کی بحالی کا ایکٹ غیرقانونی رہے گا، 2010 کا قانون آئین سے متصادم ہے۔ کرپشن اور مس کنڈکٹ پر نکالے گئے ملازمین کی برطرفی برقرار ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں نظرثانی اپیلیں منظور کرلیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں پارلیمان سپریم ہے، ایکٹ آف پارلیمنٹ کی شق 4 آئین سے متصادم ہے، مضبوط جمہوری نظام میں پارلیمان ہی سپریم ہوتا ہے، پارلیمنٹ کو نیچا دکھانا جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے، سیکشن 4 اور سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے جس کا جائزہ لینا چاہیئے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام