صفحہ اول / کشمیر / مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی3کشمیری تاجراورایک ڈاکٹرشہید

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی3کشمیری تاجراورایک ڈاکٹرشہید

سری نگر . مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران 3کشمیری تاجراورایک ڈاکٹر کو شہیدکر دیا.

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ایک دکاندار الطاف احمد بٹ، پراپرٹی ڈیلر اور ٹی سٹال کے مالک سمیت تین تاجروں اور ایک ڈاکٹر مدثر کو کو سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق الطاف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسے بھارتی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کر کے بہیمانہ طورپر شہید کیا۔ اہلخانہ نے الطاف کی میت کی واپسی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ فوجی اہلکار بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ مقبوضہ علاقے کے دورے کے دوران تیار کی گئی پالیسی کے تحت بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پالیسی کے تحت فوجیوں کو مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں پر کسی بھی حملے کی صورت میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے