صفحہ اول / شہر شہر / قصبہ گجرات،شہید شیراز راں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

قصبہ گجرات،شہید شیراز راں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

مظفر گڑھ . جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے حملہ میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شیراز راں کو فوجی اعزا کے ساتھ قصبہ گجرات تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا .

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سپینہ میلہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز پہ جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید جبکہ 4 زخمی‏ ہو گئے ۔

شہید ہونے والوں اہلکاروں میں نائب صوبیدار عامر شکیل، نائیک اشفاق، سپاہی سلمان، سپاہی انتظار،سپاہی خرم، سپاہی شیرازراں اور سپاہی ساجد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی شہزاد، سپاہی احمد رضا، سپاہی صدام اور سپاہی اسد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں دو دشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔

قصبہ گجرات سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان شہید شیرازراں کے نماز جنازہ میں اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی دی اور شہید کو مقامی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے