صفحہ اول / کشمیر / بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے

بھارتی پولیس نے سرینگر میں چار کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے

سرینگر .غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیربھارتی پولیس نے بدھ کے روز سرینگر میں چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گرفتارنوجوانوں کی شناخت میدان پورہ سرینگر کے بشارت احمد پامپوری ، دریش کدل سرینگرکے عادل شفیع بٹ، باغ سندر پائین کاکسرائے کرن نگر سرینگر کے مزمل فیاض صوفی اور باغ سندر پائین میدان پورہ سرینگر کے عادل مشتاق میرکے طورپر ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس نے ان پرالزام لگایا ہے کہ وہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف پولیس سٹیشن کوٹھی باغ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے