جھنگ ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راﺅ سردار علی خان کے احکامات پر پولیس لائن جھنگ میں جنرل پریڈکا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل جھنگ بھی موجود تھے ۔
جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس سمیت ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پٹرولنگ پولیس نے شرکت کی۔ڈی پی او جھنگ نے سلامی لی، پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران کا ٹرن آﺅٹ بھی چیک کیا۔
اس موقع پرڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران کو درپیش مسائل کاحل ترجیحی بنیادوں پرکیا جا رہا ہے۔تمام پولیس افسران اپنے فرائض پوری لگن اور نیک نیتی کیساتھ سرانجام دیکر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔
آخر میں ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ تمام پولیس اہلکار شہریوں کیساتھ برتاﺅ میں اخلاق کو ہر دم ترجیح دیں۔صاف ستھری وردی میں ملبوس رہیں اور ڈسپلن کا ہمیشہ خیال رکھیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام