صفحہ اول / پاکستان / آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کے درمیان سیاسی رابطے بحال

آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کے درمیان سیاسی رابطے بحال

اسلام آباد . سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے درمیان سیاسی رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی فون کے ذریعے فضل الرحمٰن سے سیاسی تعاون پر گفتگو ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے ذرائع کے مطابق فضل الرحمٰن نے گفتگو میں گلے شکوے کیے اور کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ بیوفائی کرجاتی ہے۔

فضل الرحمٰن نے مشرف دور اور سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رویے کا شکوہ کیا اور ساتھ ہی پی ڈی ایم کی تحریک کی ناکامی بھی پیپلزپارٹی کے کھاتے میں ڈالی۔

دوسری جانب آصف زرداری نے استعفوں کی شرط کو پی ڈی ایم کی ناکامی سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ گفتگو بے تکلف اور دوستانہ پیرائے میں ہوئی جبکہ آصف زرداری اور فضل الرحمان میں رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے