صفحہ اول / دنیا / سعودی عرب،ایران تعلقات بحالی پر رضا مند

سعودی عرب،ایران تعلقات بحالی پر رضا مند

تہران . ایران اور سعودی عرب نے پانچ سال آپسی تعلقات کو پٹری پر لانے کیلئے اپنے اپنے سفارتخانے پھر سے کھولنے کی تیار یاں شروع کر دیں ۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے رکن جلیل رحیمی جہاں آبادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا دو اہم ملکوں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات پھر سے بحال ہو رہے ہیں اور دونوں ہی سفارتخانے کھولنے کی تیاری کر ہے ہیں، اس کا خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور اسلامی دنیا کے آپسی اتفاق کو بڑھانے میں بہت اثر ہوگا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے ساتھ ہی ملک کے سکورٹی شعبے اور میڈیا کو انتباہ کیا کہ وہ صیہونیوں کی شیطانی حرکتوں اور انتہا پسندوں کے احمقانہ عمل کی طرف سے ہوشیار رہیں جن کی وجہ سے تعلقات کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے