صفحہ اول / دنیا / ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں سے ایک ہوگا،طیب ایردوان

ترکی عنقریب دنیا کی پہلی دس معیشتوں میں سے ایک ہوگا،طیب ایردوان

آئدن . صدر رجب طیب ایردوان نے ضلع آئدن میں کاغذ کی ایک فیکڑی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی،صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی نشو و نما پاتے ہوئے مضبوط بنتا جا رہا ہے اور یہ دنیا کی پہلی دس اقتصادیات میں شامل ہونے کی سفر پر ثابت قدمی سے رواں دواں ہے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق صدر نے ترکی کے خطہ افریقہ، ایشیا اور یورپ کے پیداواری مرکز کی حیثیت کے حامل ایک ملک ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’’ ترکی صنعتی پیداوار انڈکس 144 فیصد کی سطح کو پہنچنے والا ایک ملک ہے۔ اس نے کورونا وبا کے دوران 27 لاکھ افراد کو روز گار فراہم کیا ہے، یہ 205 ممالک اور علاقوں کو برآمدات سر انجام دے رہا ہے۔ ترکی پھیلتا پھولتا جا رہا ہے اوریہ عالمی پہلے دس نمبر کی اقتصادیات کی صف میں شامل ہونے کے لیے رواں دواں ہے۔‘‘

انہوں نے کاغذ فیکڑی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارخانہ ماحولیاتی عناصر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پیداوار کرے گا اور اس سے نہ صرف سالانہ اڑھائی سو ملین ڈالر کے کاغذ کی درآمدات کا خاتمہ کیا جائیگا بلکہ 200 ملین ڈالر کی برآمدات بھی سر انجام دی جائیگی

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے