صفحہ اول / پاکستان / الیکشن کمیشن نےعام انتخابات2024 کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات2024 کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(قلب نواز سے )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات2024 کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے .

انتخابی شیڈول کے مطابق20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی. 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرینگے، 3 جنوری کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی.

12 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بحال کردی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ 17 اور 18 دسمبر کو کرائی جائے گی جبکہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی ٹریننگ کا انعقاد 19 دسمبر کوکیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی کمشنرز کے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران( ڈی آر اوز)، ریٹرننگ افسران ( آر اوز) اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ( اے آر اوز)کی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اور الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے