راولپنڈی . عامر سجاد سید صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کہتے ہیں کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ نے نیشنل لا ء کالج راولپنڈی کے ساتھ میڈیا ورکرزاورصحافیوں کے بچوں کیلئے فیسوںکی مد میں خصوصی رعایت کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کئے ہیں .
عامر سجاد کے مطابق آر یو جے کی جانب سے یہ ایک انقلابی قدم ہے جس سے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے بچے قانون کی ڈگری کے حصول کیلئے نیشنل لا ء کالج راولپنڈی جیسے عظیم ادارے سے فیسوں میں خصوصی رعایت سے مستفید ہو سکیں گےاور وکلالت کی ڈگر حاصل کرکے اپنے والدین کوسپورٹ اورخاندان،علاقےاور ملک و قوم کیلئے مثبت کردار ادا کر تے ہوئے غریب اور مظلوم لوگوں کی مضبوط آواز ببنیں گے .
عامر سجاد سید صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل لاء کالج راولپنڈی کے پروفیسر عطاء اللہ وٹو نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کےلیے فیسوں میں ریلیف کے حوالے سے MoU پر دستخط کئے تواس موقع پر وائس پرنسپل عمر محمود وٹو ایڈووکیٹ ، آر آئی یو جے گورننگ باڈی کے ممبران فرحت عباسی ،اسماء نواز ،اظہار نیازی احتشام فرقان، رضوان وٹو، شازیہ کیانی بھی موجود تھے ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام