صفحہ اول / دنیا / 2002 کے امن معاہدے پر عمل کی صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرلیں‌گے،سعودی عرب

2002 کے امن معاہدے پر عمل کی صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرلیں‌گے،سعودی عرب

ریاض . سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فسلطین کے حل کی پرانی شرط برقرار ہے اور 2002 کے امن معاہدے پر عمل کی صورت میں ہی سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ 2002 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کی شرط پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2002 کے معاہدے پر عمل کے ساتھ پوری دنیا اور OIC ممالک بھی تسلیم کرلیں گے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول لانے کے لیے ہماری شرط 2002 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔

عبداللہ المعلمی نے مزید کہا کہ جیسے ہی اسرائیل 2002 میں فلسطین کے تصفیے کیلئے پیش کیے گئے سعودی عرب کے امن معاہدے پر عمل کا اقرار کرے گا نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری مسلم دنیا اور او آئی سی کے 57 رکن ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے