سرینگر . غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ی خواتین کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی نئی پستی ہے جو دہلی میں اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بھارت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔محبوبہ مفتی کایہ ردعمل سرینگر میں بھارت مخالف نعرے لگانے پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام