صفحہ اول / گلگت بلتستان / گلگت بلتستان،عبوری آئینی صوبے کا مسودہ تیار ہے،خالد خورشید

گلگت بلتستان،عبوری آئینی صوبے کا مسودہ تیار ہے،خالد خورشید

سکردو . گلت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کہتے ہیں کہ گمبہ سکردو سب ڈویژن بن گیا ہرکسہ نالہ سے لیکر 500بیڈ ہسپتال تک علاقے کو سکردو مونسپلٹی میں‌شامل کر تے ہوئے گمبہ سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے .

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے مزیدکہا کہ گلگت بلتستان کی تقدیر بد ل رہی ہے یہاں‌تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے سکردو اب معاشی حب بنتا جارہاہے سکردو ائیر پورٹ کو انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا درجہ ملنے اور شغر تھنگ تا ہستور گوریکوٹ شاہراہ کے تعمیر سے علاقے میں‌ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا ایک ایسا وقت آئےگا کہ لوگ دبئی اور سنگا پور بھول جائیں‌گے کاروبار اور سیاو تفریح‌کیلئے لوگ سکردو کا رخ‌کریں گےجس سے یہاں‌کی معیشت مستحکم ہوگی لوگ معاشی طور پر فعال ہونگے .

انہوں‌نے کہاکہ سکردو حلقہ 2کے مسائل سے آگا ہ ہوں‌اور عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں‌ملیں‌گی سکردو شہر کی خوبصورتی کیلئے بھر پور فنڈز مہیا کئے جائیں‌گے سکردو شہر کو خوبصور بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں‌گے .

انہوں‌نے کہا کہ سکردو حلقہ 2 کی ترقی کیلئے بڑے منصوبے لائے جارہے ہیں منصوبوں‌کی تکمیل سے علاقے میں‌پائیدار ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا انہوں نے کہا کہ گندم کی سبسڈی ختم کی گئی اور نہ ہی قیمت بڑھائی گئی ہے کوٹے میں‌کمی بھی پوری ہوجائےگی ہماری حکومت عوام کے حقوق چھیننے کیلئے نہیں بنی عوام مطمئن رہیں‌ہم مافیاز سے عوام کو نجات دلانے کیلئے آئے ہیں .

انہوں‌نے کہاکہ میڈکل اور انجیئرنگ کالج پائپ لائن میں ہیں یہاں‌معاشی اور تعلیمی انقلاب بر پا کیا جارہاہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہم کسی بھی فورم پر کمی نہیں رکھیں گے .

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہاکہ عبوری آئینی صوبہ بنانے کیلئے مسودہ تیار ہے مسودہ قومی اسمبلی میں‌جائےگا، قومی اسمبلی میں آئینی صوبے کی قرارداد کی حمایت کرنی چاہیے ،درین‌اثنا ئ وزیر اعلیٰ نے سکردومیں‌تمام مسالک کےعلمائے کرام اور انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملاقاتیں‌کیں اور ان کو وزیر اعظم کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ وزیر اعظم ہم سب کے مہمان ہیں ان کااستقبال کرکے گلگت بلتستان کے عوام اپنی عظیم اور مثالی روایات کو قائم رکھیں .

انہوں نے مزید کہاکہ بجلی بحران سابق حکومتوں‌کی نااہلی کی وجہ سے پید اہوا ہے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ‌ٹرم پالیسی کےتحت محکمہ برقیات کو کو تھرمل جنریٹرز کے لئے درکار وسائل فراہم کئے گئے ہیں‌اور بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے پاور کے میگامنصوبے شروع کئے گئے ہیں‌.بلتستان کےعوام کا تعاون حاصل رہاتو سکردو کو دبئی اور سنگا پور سے زیادہ بہتر بنائیں‌گے .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے