صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / ویسٹ انڈیز سکواڈ میں 5 افراد کو کورونا وائرس کی تصدیق

ویسٹ انڈیز سکواڈ میں 5 افراد کو کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی . ویسٹ انڈیز سکواڈ کے مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے .

ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے۔

ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام چھ بجے مد مقابل ہونگی ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے