صفحہ اول / پاکستان / وزیراعظم ملک میں صاف وآزادانہ شفاف انتخابات کیلئےپرعزم ہیں،وزیر داخلہ

وزیراعظم ملک میں صاف وآزادانہ شفاف انتخابات کیلئےپرعزم ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ انتخابی عمل پر ووٹر کے اعتماد کو کو بحال رکھنے کے لئے الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے سے شفا فیت کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا ،وزیراعظم عمران خان ملک میں صاف اور آزادانہ شفاف انتخابات کے لئے پرعزم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں شہدا اور دوران ڈیوٹی وفات پانے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ نے الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے استعمال کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان کےتصور کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس مشین کے استعمال سے عوام کے عام انتخاب کے بارے تحفظات دور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ صاف ،شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے آواز بلند کی اور 1973سے رائج انتخابی عمل میں شفافیت کیلئے اصلاحات کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحادیوں کا عام آدمی کی طرز ندگی کو تبدیل کرنے کا ایک ہی ایجنڈا ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آبادپولیس کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے،پولیس امن وامان کیلئے ہراول دستہ ہے اس لئے فورس کامورال بلند رکھنا ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے پولیس حکام کو ماتحت عملہ کےمورال کو بلند رکھنے کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ پولیس کارکردگی بہتر بنانے کیلئے یہ لازم ہے،پولیس نفری کو بڑھانے کیلئے 2ہزار اہلکاربھرتی کئے جارہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاق میں 1122 سروس شروع کرنے کیلئے پنجاب حکومت سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہائی ٹیک اور ڈرونز پر مشتمل ایئر پٹرولنگ یونٹ شہر میں ڈکیتی چوری موبائل چھیننے کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،ابتدائی طور پر ان علاقوں کو فوکس کیا جائے گا جہاں اس نوعیت کے جرائم زیادہ ہیں،یہ یونٹ آن گرائونڈ پٹرولنگ دستوں کو بھی تعاون فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید ٹیکنالوجیز سے لیس کرنے کا مقصد عوام اور دارالحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے،وفاقی پولیس کو جدید ٹیکنالوجیز کی فراہمی سےپورے ملک کیلئے اسے رول ماڈل بنانا ہے،اسلام آباد پولیس کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئے روزاحتجاجوں کی صورتحال پر قابو پانا آسان کام نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وفاق میں سکیورٹی کیلئے سیف سٹی منصوبہ کے تحت کیمرے نصب کئے گئے ہیں،تمام شہداء ہمارے ہیرو ہیں، ان کے تحفظ کے لئے شہداء پیکیج متعارف کرایا جائے گا،اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ سمیت ہاؤسنگ منصوبہ کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے