صفحہ اول / شہر شہر / نوجوان نسل مہذب معاشرے کا قیام کیلئے سیرت طیبہ ﷺ پر ریسرچ کریں، تیمور بھٹی

نوجوان نسل مہذب معاشرے کا قیام کیلئے سیرت طیبہ ﷺ پر ریسرچ کریں، تیمور بھٹی

جھنگ . صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے ضلع میں جاری عشرہ شان رحمت اللہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ، اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر ، سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد ، چیف آفیسر ایم سی محمد اعظم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے جاری عشرہ شان رحمت اللہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات کے انعقاد کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ عشرہ شان رحمت اللہ اللعالمینﷺ کے آغاز سے ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر کے تمام سرکاری محکموں کو پروگراموں کا مفصل شیڈول جاری کر دیا گیا تھااور اب تک ضلع کی چاروں تحصیلوں میں محفل میلاد، محفل سماع اورسیرت البنی کانفرنس سمیت حسن قرا ت ، نعت خوانی اور دیگر تقریری مقا بلہ جات کا بھرپور اندا ز میں انعقاد کیاجا رہا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان میں عشرہ ربیع الاول کو عقیدت و احترام اورشایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں ضلعی سطح پرتعلیمی اداروں کے طلباءو طلبات کے مابین حسن قرا ت ، نعت خوانی اور دیگر تقریری مقا بلہ جات سمیت ایڈمنسٹریٹو آفس تحصیل کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں محفل میلاد، محفل سماع اورسیرت البنی کانفرنس میں آپ ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے ایسے ایونٹس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ سے بہت بڑا سبق ملتا ہے ، ہمیں اپنی زندگی آپ ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی اصولوں کے مطابق ڈھالنی چاہیے اور اسی میں ہماری بھلائی، کامیابی اور فلاح ہے ۔ صوبائی وزیر کھیل نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ وہ ایک مہذب معاشرے کا قیام کےلئے سیرت طیبہ ﷺ پر ریسرچ کریں اورآنے والے وقت میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کےلئے سرور کونین کی سنتوں کو اپنا ئیں ، آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والی وسلم سے گہری محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ارشادات نبویﷺ کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں جو امن وسلامتی،باہمی محبت اور بھائی چارے اور ملی یکجہتی کی ضامن ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے