صفحہ اول / شہر شہر / فیصل آباد ،عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی بھر پور انداز میں منایا گیا

فیصل آباد ،عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی بھر پور انداز میں منایا گیا

فیصل آباد . ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار کے زیر اہتمام عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی بھر پور انداز میں منایا گیا اس سلسلے میں ایک آگاہی واک منعقد ہوئی جس میں محکمہ سماجی بہبود کے افسران اور انسٹرکٹرز نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں مختلف اداروں میں تقاریب کے دوران نابینا اور دیگر خصوصی طالب علموں نے مختلف سماجی موضوعات پر ٹیبلوز،اصلاحی خاکے، ملی نغمے اور دیگر رنگا رنگ پروگرامز پیش کئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مینجر صنعت زار زاہدہ ناز نے تحفظ سفید چھڑی کو موثر انداز میں اجاگر اور نابینا افراد کے حقوق سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے خوبصورت انداز میں تقاریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اہم دن کو منانے کا مقصد بصارت کے حامل افراد کو نابینا افراد کی مدد و رہنمائی اور انہیں ترقی کے دھارے میں شامل رکھنے سے متعلق احساس پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بصارت سے محروم افراد سمیت دیگر خصوصی افراد کی ترقی اور بھلائی کے لئے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد میں اگرچہ کوئی معذوری ہے لیکن اللہ تعالی نے انہیں دیگر کئی خوبیوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی منانے کا مقصد نابینا افراد کے حقوق کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے لہذا انہیں ترقی کے دھارے میں شامل رکھنے کے لئے معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

دیگر مقررین نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کی تخلیق احسن تقویم پر کی ہے نابینا افراد میں بصارت کی معذوری کے باوجود دیگر بہت سی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جن کو ترقی کے عمل میں شامل رکھا جائے تاکہ ان میں احساس محرومی پیدا نہ ہو۔انہوں نے نابینا افراد کی ترقی و بحالی کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کر دہ مراعات اور اقدامات کو سراہا۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے