فیصل آباد . النور فٹبال کلب کے زیراہتمام النور سپورٹس کمپلیکس چک نمبر 197رب باگیوال میں آل پنجاب اسامہ نسیم اینڈبابا امین میموریل فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے 6 اضلاع کی 113فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ 19روز تک جاری رہا۔فائنل کے روز 2میچ کھیلے گئے پہلا میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے دسوہہ فٹبال کلب اور 204چک فٹبال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو دسوہہ فٹبال کلب نے 2/1 سے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس کے بعد فائنل میچ میزبان ٹیم النور فٹبال کلب 197 ر ب باگیوال اور العثمان فٹبال کلب 69ج ب چبہ کے مابین کھیلا گیاجسے النور فٹبال کلب باگیوال نے 1/0 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی سماجی و سیاسی شخصیات سیٹھ انیس الرحمان اور میاں اعجاز اختر چیرمین یونین کونسل 188 نے ٹیموں کو دو لاکھ روپے کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور ٹورنامنٹ کے آرگنائزر میاں محمد افضال،ذوالفقار علی،عامرفاروق،چوہدری الیاس کو کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر مبارکباد پیش کی ۔
ٹورنامنٹ آرگنائز میاں افضال نے کہا کہ ہر سال کی طرح ٹورنامنٹ کرواکر کھلاڑیوں کو اپنے جوھر دکھانے کا موقع فراہم کیا اور آئندہ بھی کھیلوں کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے وژن کے مطابق اقدامات کرتے رہیں گے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام