صفحہ اول / شہر شہر / گھر گھر تعلیم وصحت کی سہولتیں پہچاننے کیلئے کوشاں ہے،ملک احسان اللہ

گھر گھر تعلیم وصحت کی سہولتیں پہچاننے کیلئے کوشاں ہے،ملک احسان اللہ

جھنگ . نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) جھنگ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اور لوکل کمیونٹی کے تعاون سے گورنمنٹ ماڈل بوائز پرائمری سکول کولر یونین کونسل بھیرو میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں ڈاکٹر عاطف حسین اور DHA کے سٹاف نے تین سو سے زائد طلبہ طالبات جوان بوڑھے مریض فری چیک کئے اور ان کو فری دوائی دی گئی۔

اس کیمپ کے مہمان خصوصی ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD ضلع جھنگ اور ضلع ٹوبہ تھے۔ گیٹ آف آنر میڈم صائمہ انجم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل جھنگ تھیں۔ چوہدری سید سبط الحسن نقوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر NCHD اور ملک مشتاق ہیڈ ٹیچر، سید اظہار حسین شاہ ، شکیل خان فیلڈ آفیسر NCHD نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔

ملک احسان اللہ کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر NCHD نے کیا کہ NCHD پورے ملک میں SGDs کے حصول کے لیے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور سوشل سیکٹر والنٹیئر کے تعاون سے حکومت کے وژن کے مطابق گھر گھر تعلیم اور صحت کی سہولتیں پہچاننے کیلئے کوشاں ہے۔ آخر پر میڈم صائمہ اور میڈیم عمارہ ظفر نے سکول میں شجر کاری بھی کی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے