چنیوٹ ۔ ضلعی بیت المال کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام قائد اعظم اکیڈمی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی امین بیت المال پنجاب ملک اعظم ایڈووکیٹ تھے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ،ملک رضوان ممتاز نسوانہ چیئرمین بیت المال، ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال فرخ رضوان،شاہد اقبال سرویس ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال پنجاب،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شہباز خان،ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کے ممبران محمد عمران عاربی،تصدق چوہدری،اکمل بخاری،کنیز فاطمہ،مونداں بی بی،مہر اشرف ہرل پرنسپل قائد اعظم اکیڈمی سکول،ظفر متھرومہ سوشل ویلفیئر آفیسر چنیوٹ نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں 200مستحق خواتین کو امدادی چیک،20سلائی مشینیں اور معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اچھے اچھے منصوبوں احساس کفالت پروگرام،راشن کارڈ،مزدور کارڈ،باہمت پروگرام جاری ہیں۔جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو جو ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا تھا،وہ اب انشاءاللہ پورا ہو رہا ہے۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب بیت المال ہر ضلع میں فنڈ دے رہا ہے،جبکہ سابقہ ادوار میں محکمہ بیت المال کے پیسے لاہور میٹرو بس پر لگے ۔اب پی ٹی آئی کی حکومت پنجاب بیت المال میں ایسے پراجیکٹ شامل کررہی ہے،جس کے ذریعے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہو گا۔اور پنجاب بیت المال روزگار کے لیے 20000 روپے دیگا۔جس سے وہ اپنا روزگار شروع کریگا۔
ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی پوری ایمانداری سے مستحق خواتین کو امدادی چیک،جہیز فنڈ،سکالرشپ اور معذور افراد کو ماہانہ چیک تقسیم کرتی ہے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ بشریٰ رحمٰن سوشل ویلفیئر آفیسر لالیاں نے سرانجام دئیے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام