راولپنڈی . پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ہوا جبکہ مہمان ٹیم بھی ٹریننگ میں مصروف ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹف ٹائم دے سکے۔حسن علی کا کہنا ہے کہ ابھی سے تیاری شروع کریں گے تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر سکتے ہیں۔
حکومت و سیکورٹی اداروں کی جانب سے مہمان ٹیم اور میچ کے انعقاد کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عوام کو آمدو رفت کے سلسلے میں کسی بھی تکیلف سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان تیار کر لیاہے ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام