چنیوٹ . سات سالہ بچی اقصیٰ زیادتی کے بعد قتل بارہ روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام کوئی تاحال حکومتی نمائندہ مظلوم خاندان کی دار رسی کرنے نہ آیا۔
چنیوٹ کے نواحی علاقہ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ چک نمبر 243 ج ب میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا جس میں سات سالہ اقصٰی گھر سے کھیلنے نکلی لیکن واپس نہ آسکی, والدین سارا دن ساری رات اپنی بچی کو ڈھونڈتے رہے, دوسرے دن سات سالہ اقصٰی کی مسخ شدہ لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی, پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا.
واقعہ کو بارہ روز گزر گئے۔لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کو تلاش کرنے میں ناکام۔دوسری جانب ریاست مدینہ کے دعویدار حکمران جماعت کا کوئی نمائندہ مظلوم خاندان سے تعزیت کرنے بھی نہ پہنچ سکا.
دکھی والد کا ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی اپیل۔پولیس کا کہنا ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیلولر فرانزک, جیوفینسنگ سمیت تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔اقصیٰ زیادتی قتل کیس میں مشتبہ افراد کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔
تمام وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد ملزم/ملزمان کو ٹریس کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار پنجاب لاھور٫آئی جی راؤ سردار علی پنجاب پولیس لاھور٫ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب لاھور٫آر پی او عمران محمود فیصل آباد فوری نوٹس لے کر اقصیٰ زیادتی قتل کیس میں اصل ملوث ملزم کو گرفتار کیاجائے۔غفلت لاپرواہی برتنے والے عرصہ دراز سے تعنیات پولیس افسران کو مطعل کرکے تحقیقات کرکے فارغ کیا جائے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام