لاہور ۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے بھی شرکت کی۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب کی سول انتظامیہ اور امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے صوبے میں عام آدمی کو فوری اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیےبھرپوراقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے عوام کے جان و مال اور مفادات کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھی موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام