صفحہ اول / دنیا / اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا،لوکا شینکو

اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا،لوکا شینکو

بیلا روس . بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ہم نے کوشش کی ہے لیکن ہم، مغربی سرحد سے قریب واقع مہاجر کیمپوں میں مقیم، مہاجروں کو واپسی پر قائل نہیں کر سکے۔

ٹی آر ٹی اور بیلاروس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بیلٹا کے مطابق لوکا شینکو نے کہا ہے کہ ہم نے مغربی سرحد کے مہاجر کیمپوں میں مقیم نقل مکانوں کو واپسی پر راضی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم کامیاب نہیں ہو سکے۔

لوکا شینکو نے مزید کہا ہے کہ اگر نئی پابندیاں لگائی گئیں تو بیلاروس اس کا جواب دے گا۔

اس دوران یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل نے، بیلاروس سمیت یورپی یونین کے ایجنڈے کے موضوعات پر بات چیت کے لئے، آج برسلز میں اجلاس کیا۔

اجلاس کے بارے میں بات کرتے ہوئے یورپی یونین حکام نے کہا ہے کہ اجلاس میں، بیلاروس میں افراد یا پھر اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق، نئی شرائط کی منظوری دی جائے گی۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے