کراچی ۔ کراچی کے طلبا ءنے عام گاڑی کو کم بجٹ میں الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا، اور یہ کارنامہ عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طلباءنے مقامی کارکو کم لاگت میں برقی کار میں تبدیل کرکے سرانجام دیا ہے ۔
طلبا کی محنت سے پاکستان میں الیکڑانک کاروں کی مارکیٹ میں انقلابی پیش رفت ہے اور عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ،طلبا ءمیں غلام محمد لوہار ، احمد ظہور حسین ، سید محمد حسنین رضوی، مبشر حسین شیرازی ، محمد عطا المصطفیٰ ،شہیر عارف اور سمیر باصرہ نے اپنے سپر وائزر ڈاکٹر عابد کریم کی نگرانی میں بجلی سے چلنے والی کاروں کیلئے بیٹری بیک اورموٹر سسٹم تیار کر لیا ہے ۔
کم لاگت سے ملکی ماحول اور ڈرائیونگ کے طریقوں سے ہم آہنگ اس سسٹم کی آزمائش کیلئے کار کا انتخاب کیاگیا جس میں بیٹری بیک اور ڈیفریشنل پر موٹر نصب کرکے عام کار کو کا میابی کےساتھ الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا اور یہ کار پٹرول اور بجلی دونوں پر یکساں کارکر دگی رکھتی ہے ۔
الیکٹرک کار کا سسٹم تیار کرنے والی ٹیم کے رکن غلام محمد لوہار کےمطابق کوئی بھی چھوٹی کار اس سسٹم کے ذریعے الیکٹرک کار میں تبدیل کی جاسکتی ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کار میں نصب کمسیشن انجن سسٹم بھی کا رگر رہے گایعنی پٹرول سے چلنے والی تمام کا ر کو پٹرول یا بجلی دونوں سے چلایا جاسکے ۔
غلام محمد نے مزید بتا یا کہ عام طورپرالیکٹرک کاریں پٹرول پر نہیں چلتی ہیں اس کی وجہ سے ان کاروں پر ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کم رفتار ہونے کی وجہ سے کاروں کو موٹرویز اور ہائی ویز پر اجازت نہیں ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کے پاس نئی کار خریدنے کی استطاعت نہیں ہوتی اس طرح ان لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے کہ عام کاروں کو بجلی پر منتقل کیا جا سکے اور بوقت ضرورت پٹرول پر بھی چلایا جاسکے ۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام