صفحہ اول / دنیا / برطانیہ کو ایران کے پرانے قرض کو ادا کرنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

برطانیہ کو ایران کے پرانے قرض کو ادا کرنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران . ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایران کے پرانے قرض کو فوری طور پر ادا کرنا ہوگا۔ ارنا نیوز کے مطابق یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات ایک ٹوئٹ میں اپنے برطانوی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں یہ بات صراحت کے ساتھ کہی ہے کہ برسوں سے برطانیہ پر عائد ایران کا قرضہ اب واپس کرنا چاہئے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ برطانوی وزیر خارجہ ‘ڈومینک راب’ کے ساتھ ہوئی گفتگو میں انہوں نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے یورپ کی بے عملی اور عہد شکنی پر کڑی نکتہ چینی کی ہے اور باہمی احترام اور برابری کے ساتھ مذاکرات کے لئے آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب سے ہوئی گفتگو میں افغانستان میں امریکہ کے پیدا کردہ بحران کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس ملک میں ایک جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ برطانوی وزیر خارجہ ڈامینک راب نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدللہیان سے گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے ایران کے قرضہ کی ادائیگی کا برطانیہ کو پابند قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ اور ایران کے درمیان 1974 اور 1976 میں 1500 چیفٹن ٹینک Chieftain tank اور 250 بکتر بند گآڑیوں کی خریداری کا معاہدہ 450 ملین پونڈ کی مالیت پر طے کیا گیا جو مغرب کی ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیوں کی وجہ سے عملی نہ ہو سکا؛ دی ہیک کی عدالت نے برطانیہ کو رقم کی واپسی اور خسارہ دینے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے