صفحہ اول / شہر شہر / ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،سرمایہ کاری میں 100ارب کی کمی

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،سرمایہ کاری میں 100ارب کی کمی

کراچی . ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی،انٹر بینک میں 75پیسے اضافے سے ڈالر169 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں قیمت 169.60 روپے ہوگئی،اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 47ہزار کی حد سے گر گیا،78فیصد کمپنیوں کےشیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 100ارب کی کمی دیکھی گئی۔

ڈالرکی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافے سےروپے پر دباؤبرقرار ، انٹر بینک میں 75پیسے کے اضافے سے ڈالر169 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، واضح رہے کہ اس سے پہلے اگست 2020ء میں ڈالر کی بلند ترین قیمت 168.43 روپے ریکارڈ کی گئی تھی،.

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں قیمت 169.60 روپے تک پہنچ گئی ، یورو بھی 200 روپے کی حد عبور کر گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کوانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 75پیسے کے اضافے سے 168.15 روپے سے بڑھ کر 168.90 روپے اور قیمت فروخت 168.25 روپے سے بڑھ کر 169.00 روپے ہو گئی .

اوپن مارکیٹ میں80پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40 روپے سے بڑھ کر 169.20 روپے اور قیمت فروخت 168.80 روپے سے بڑھ کر 169.60 روپے ہو گئی ہے ،.

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.20 روپے کے اضافے سے 197.80 روپے سے بڑھ کر 199.00 روپے اور قیمت فروخت 199.80 روپے سے بڑھ کر 200.60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے