صفحہ اول / پاکستان / ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، وزیر خارجہ

ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، وزیر خارجہ

اسلام آباد . وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک افغانستان کی بدلتی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں،افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خودکرنا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عالمی رائے عامہ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔اطلاعات یہ ہیں کہ طالبان کابل میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور دارالحکومت پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ طے پاگیا.

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغان مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔بھارت بھی خطے کی بہتری کیلئے منفی کردار سے گریز کرے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھاکہ کابل میں سفارت خانہ کام کررہاہے ، کوئی پاکستانی پھنسا ہوا ہے تو واپس لانے کیلئے سہولت فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیشقدمی جاری ہے.

اور طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ کرلینے کے بعد افغان صدر اشرف غنی اور امراللہ صالح کے افغانستان چھوڑ جانےکی اطلاعات ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے