صفحہ اول / دنیا / اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ہے،تاجکستان پہنچ گئے

اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ہے،تاجکستان پہنچ گئے

افغانستان . اشرف غنی نے افغانستان چھوڑ دیا ہے،تاجکستان پہنچ گئے.ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے تصدیق کر دی.

باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اشرف غنی، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر حمداللہ محب اور صدارتی آفس کے ڈائریکٹر جنرل فضل فضلي تاجکستان پہنچ گئے.تاجک میڈیا اور افغانستان کے باخبر صحافیوں نے تصدیق کر دی.

افغان وزیردفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے اشرف غنی پر لعنت بھیجتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمارے ہاتھ پشت پر باندھ کر ہمیں فروخت کر دیا.

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے اپیل کی ہے کہ میں اپنے خاندان اور بچوں کے ہمراہ کابل میں موجود ہوں اور افغانستان میں ہی رہوں گا۔ طالبان اور فورسز عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے