پشاور. خیبرپختونخوا کابینہ نے پشاور کی کوچہ رسالدار شہداء کے لواحقین کے لیے فی کس 20 لاکھ روپے، زخمیوں کے لیے 5 لاکھ فی کس اور معمولی زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ کوچہ رسالدارشہداء کے لواحقین کےلیےفی کس 20 لاکھ روپے، سانحہ کے زخمیوں کے لیے 5 لاکھ فی کس اور معمولی زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے فی کس دینے کی منظوری دی گئی، شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے جاں بحق 6 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے 1.2میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری سمیت ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی رولز آف بزنس 2021 کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں وزیراعلیٰ محمود خان نے مختلف قسم کے معاوضوں کی شرح بڑھنے کے لیے ریلیف ایکٹ میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے وزراء کو اسمبلی اجلاسوں میں حاضری یقینی بنانے سمیت صحت کارڈ میں بون میرو کا علاج شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ مختلف معاملات پر بنائی گئی کابینہ کمیٹیوں کو اپنی رپورٹس آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام