صفحہ اول / دنیا / اسرائیل کا شام کے صوبے حمص کے ائیربیس پر میزائل حملہ،2اہلکارجاں بحق

اسرائیل کا شام کے صوبے حمص کے ائیربیس پر میزائل حملہ،2اہلکارجاں بحق

شام . اسرائیل کی جانب سے شام کے صوبے حمص کے ائیربیس پر میزائل حملوں کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بننے والا الشعیرات ائیربیس حالیہ دنوں ایرانی ائیرفورس کے زیر استعمال رہا تھا، فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے شہر کے جنوب مشرقی علاقے میں رن وے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ترجمان کی جانب سے اسے خارجی معاملہ کہہ کر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران روس کی جانب سے الشعیرات ائیربیس پر رن وے سمیت انڈرگراؤنڈ ائیرکرافٹ شیلٹرز کی تعمیر کی گئی ہے، جبکہ شامی صوبے حمص میں الشعیرات ائیربیس کے گرد و نواح میں روسی فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات ہے جو کہ الشعیرات ائیربیس کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے