جھنگ . ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے نجی سکول میں سالانہ کھیلوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے موقع پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں سکول کے طلباءو طالبات نے بھرپورانداز میں حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی تقریبات کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
غیر نصابی سرگرمیوں میں بچوں کی بھرپور طریقے سے شمولیت خوش آئند ہے۔ کھیل انسان کی ذہنی و جسمانی صحت کے لیے انتہائی ناگزیر ہیں جو جسمانی آسودگیوں کا خاتمہ کرتی ہے جبکہ کھیل انسان کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی صحت مندسرگرمیاں صحت مند ماحول معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ حکو مت پنجاب تفریحی سہولیات میں اضافے اورکھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام