صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ نہیں منائی، شیعب اختر

محرم الحرام کے احترام میں سالگرہ نہیں منائی، شیعب اختر

اسلام آباد . قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محرم الحرام کے احترام میں گزشتہ روز اپنی 46 ویں سالگرہ نہیں منائی۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کاش وہ سب کا الگ الگ جواب دے کر شکریہ ادا کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے لیے میری خواہش ہے کہ میں ہر ایک کو ان تمام محبتوں کا جواب دے سکوں جس کا اظہار ہمیشہ آپ سب نے کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ اس بار میں نے کوویڈ کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائی۔لیکن کورونا سے زیادہ سالگرہ نہ منانے کی اہم وجہ محرم الحرام کا احترام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے