یونان . یونان کے ساحلی علاقے میں برطانوی کشتی 17 سیاحوں سمیت ڈوب گئی . اطلاعات کے مطابق برطانوی پرچم کی حامل سیاحوں کی ایک کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کشتی پر 17 مسافر سوار تھے جو سب کے سب لاپتہ ہیں۔
یونان کے ساحلی گارڈز کے مطابق یہ واقعہ ساحل سے تقریبا 16 میل کے فاصلے پر پیش آیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ معلوم نہيں ہوسکی ہے تاہم حادثے کا شکار ہونے والی کشتی اور اس پر سوار 17 مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ