صفحہ اول / دنیا / دنیا میں افغانستان اکیلا رہ جائے گا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

دنیا میں افغانستان اکیلا رہ جائے گا،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک . انتونیو گوتریس، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی طاقت کے ذریعے اقتدار کا حصول غلط اور مسترد شدہ طریقہ ہے۔ اس سے صرف خانہ جنگی کو بڑھاوا ملے گا، اور دنیا میں افغانستان اکیلا رہ جائے گا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہاکہ افغانستان قابو سے باہر نکل رہا ہے،عالمی برادری کی جانب سے واضح پیغام ہے کہ عسکری قوت سے اقتدار حاصل کرنا فتح نہیں ہے۔ یہ صرف ایک طویل خانہ جنگی کو جنم دے سکتی ہے یا افغانستان کو مکمل تنہائی میں دھکیل سکتی ہے۔

امریکی جریدے پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق امریکہ افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے.طالبان کے کابل پر قبضے کے خطرے کے پیش نظر ایسا ہو رہا ہے.

دوسرئ جانب ایک اور صوبائی دارالحکومت پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے ،وردک صوبے کے صدرمقام میدانشار میں افغان فورسز نے سرنڈر کر دیا اور شہر طالبان کے حوالے کردیا . ذرائع ابلاغ کےمطابق اس وقت 34 میں سے 20 صوبائی دارالحکومت اب طالبان کے کنٹرول میں ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے