صفحہ اول / پاکستان / قومی اسمبلی،کورم،احتجاج،تکراراورجھگڑوں کے باوجود تین سال مکمل

قومی اسمبلی،کورم،احتجاج،تکراراورجھگڑوں کے باوجود تین سال مکمل

اسلام آباد ۔ موجودہ مرکزی حکومت کی قومی اسمبلی نے کورم، احتجاج، تکرار اور جھگڑوں کے باوجود تین سال مکمل کرلئے ،13 اگست 2018ء کو حلف اٹھانے والی قومی اسمبلی کے تین سال مکمل 20 اگست سے شروع ہونے والے پارلیمانی سال کا آغاز صدر مملکت کے خطاب سے ہوا جب کہ پورا سال صدر مملکت کے خطاب پر بحث نہ ہوسکی۔

آخری دو دن میں بحث بارے اظہار تشکر کی قرارداد منظور ہوئی ۔پورے سال میں 13 قومی اسمبلی کے سیشن میں آخری سیشن سب سے طویل 26 روز چلایا گیا ،طویل ترین اجلاس چلا کر 130 دن کی آئینی مدت پوری کی گئی ۔

قومی اسمبلی نے تیسرے پارلیمانی سال میں 60 بلز منظور کئے جبکہ 8 ایکٹ آف پارلیمنٹ بنے ،صدارتی خطاب کے علاوہ ایک مشترکہ اجلاس بلایا گیا،بجٹ اجلاس کے دوران حکومت و اپوزیشن میں کشیدگی انتہاءکو پہنچی ،ایک دوسرے پر بجٹ دستاویزات سے حملے بھی کئے گئے ۔

سال میں ڈپٹی سپیکر کے خلاف دو مرتبہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کی مگر واپس لی،سینیٹ کی سیٹ پر یوسف گیلانی کی جیت نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے پر مجبور کیا ،وزیراعظم نے 6 مارچ کو ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا،ایوان میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی حاضری انتہائی کم رہی، خورشید شاہ پابند سلاسل رہے

آصف زرداری بوجہ بیماری نہ آسکے، اختر مینگل بھی ایوان میں کم ہی آئے ،اپوزیشن میں ایک مرتبہ پھر مولانا اکبر چترالی جبکہ حکومت میں علی محمد خان حاضریوں میں بازی لے گئے ،نجی کارروائی پر 74 ارکان نے بلز پیش ہوئے،حکومتی امور چلانے کے لئے تیسرے سال بھی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کا سہارا لیتے ہوئے 19 عبوری قانون سازی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے