صفحہ اول / پاکستان / عوام کےجان ومال کاتحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح،کلیم امام

عوام کےجان ومال کاتحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح،کلیم امام

اسلام آباد . نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جشن آزادی تقریبات کا آغاز مین ٹول پلازہ اسلام آباد پرمنعقدہ ہوا.اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقدامات سے نیشنل ہائی وےز اور موٹروے پر 45 فیصد حادثات میں کمی لائی گئی ہے اورعوام کے جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

سید کلیم امام نے موٹروے پولیس کے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خوش اخلاقی اور بروقت مدد موٹروے پولیس کا طرہ امتیاز ہے۔ لہذا تمام افسران ڈیوٹی کے دوران خوش اخلاقی اوربروقت مدد کو یقینی بنائیں۔

تقریب میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ ریجن محمد زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون اشفاق احمد، موٹروے پولیس کے افسران اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر موٹروے استعمال کرنے والوں میں فری فرسٹ ایڈ باکس اور بچوں کے لیے دیگر کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ تحائف پر روڈ سیفٹی سے متعلق سلوگن درج تھے ۔ جسے عوام نے سراہتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر، مضمون یا کالم نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو خبر، مضمون یا آرٹیکل پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے