صفحہ اول / کشمیر / سری نگر،انڈین فورسزکےظلم وستم کاسلسلہ جاری،مزید دوکشمیری شہید

سری نگر،انڈین فورسزکےظلم وستم کاسلسلہ جاری،مزید دوکشمیری شہید

جموں‌کشمیر . ہندوستان کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر کے مضافات میں واقع بمنہ علاقے میں انڈین فورسزکےظلم وستم کاسلسلہ جاری ہے جس کے باعث دو کشمیری مظاہرین شہید ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر سے موصول ہونے والی رپورٹیں یہ بتاتی ہیں کہ کشمیری مظاہرین اور ہندوستانی فورسز کے مابین تصادم اور جانی نقصان میں گزشتہ برس کی بنسبت خاصا اضافہ ہوا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے خود اعتراف کیا ہے کہ وادی کشمیر میں اس سال اب تک 100 کشمیریوں کو ہندوستان کی سکیورٹی فورسز نے مارا ہے اور یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔

مقبوضہ وادی میں انڈین فورسز کی جانب سے کئے جانے والے ظلم و ستم کیخلاف عالمی قوتوں کو اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے ، معصوم کشمیری انصاف کے متلاشی اقوام متحدہ کی جانب دیکھ رہے ہیں اور اسلامی ممالک کے ذمہ داران کو بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو توانا بنا نے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں آزادی حاصل ہو .

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے