صفحہ اول / شہر شہر / پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں،آر پی او فیصل آباد

پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں،آر پی او فیصل آباد

جھنگ . آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا ، اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میںSP انوسٹی گیشن جھنگ عثمان منیر سیفی ،DSP لےگل،DSP انوسٹی گیشن ، جملہSDPOs سرکل ہائے ، جملہSHOs و انچارج پرانچز نے شرکت کی ۔

ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا ۔آر پی او فیصل آباد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے اور اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں ۔

تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائیں ،سنگین مقدمات میں پارسل فرانزک لیبارٹری کو بروقت بھجوائے جائیں۔پولیس افسران عوام اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ،رسہ گیروں ، ناجائز اسلحہ ومنشیات فروشوں اورنیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں پر ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔

آر پی او فیصل آباد کا مزید کہنا تھا کہ سرکل افسران تفتیش کے معیار ،کارکردگی اور مقدمات کی یکسوئی میں اپنا کردار ادا کریں ، ٹھیکری پہرہ و گشت کی مانیٹرنگ اورسنگین نوعیت کے جرائم کی صورت میں خود موقع پر جائیں ۔آر پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں۔

غیر تسلی بخش کارکردگی پر SHO وریام ،SHO احمد پور سیال ،SHO شورکوٹ سٹی ،SHO کوتوالی ،SHO سٹی جھنگ کو شوکازنوٹسز جاری کئے گئے ۔

میٹنگ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرآر پی اوفیصل آباد نے DSP لیگل جھنگ مظہر فاروق سدھانہ و SHO شورکوٹ سٹی انسپکٹرمحمد طاہر،SHO گڑھ مہاراجہ SI فیصل رزاق ،SHO اٹھارہ ہزاری SI غلام محی الدین،SHO کوتوالیSI شکیب رضا،انچارجCRO برانچ SI اخلاق احمد، انچارج اینٹی کارلفٹنگ سٹاف SI امان اللہ قمرانچارج,CDU ASI بلال انور،سمیت 19 پولیس افسران میں نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے