صفحہ اول / کھیل اور کھلاڑی / کراچی،پاک ویسٹ انڈیزپہلا ٹی ٹونٹی میچ آج،مد مقابل ہوں گے

کراچی،پاک ویسٹ انڈیزپہلا ٹی ٹونٹی میچ آج،مد مقابل ہوں گے

کراچی . پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج کراچی نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، شاہین کپتان بابر اعظم جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ہوم گراونڈ پر کھیلا جانیوالامیچ شام 6 بجے شروع ہو گا۔ گذشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کے دوران دونوں کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا۔

اس موقع پر کپتان قومی ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کے لئے کافی پر جوش ہیں، میچ ڈے پر اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی، سینئر اور جونیئرز کا ہمارا اچھا کمبی نیشن ہے۔ شاہین ،حارث اور رضوان اچھی فارم میں ہیں، کپتان کو یہی چاہیے ہوتا ہے کہ کھلاڑی فارم میں ہوں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے قائد نکولس پوران نے کہا کہ ٹی 20سیریز کے لئے اچھی تیاری کی ہے ،ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ،ٹی 20کرکٹ میں جیتنے کا ہر ٹیم کے پاس موقع ہوتا ہے۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے