فیصل آباد . پاکستان ہلال احمر کے زیر اہتمام 400مستحق خاندانوں میں گھریلو استعمال کی روزمرہ اشیاءکے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔سردارندیم صادق ڈوگر،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہلال احمر ڈاکٹر سردار بابر ڈوگر، سیکرٹری میاں کمال الدین ودیگر بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے پاکستان ہلال احمر کی فلاحی خدمات کو سراہا اور کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ مخیر حضرات کو مستحق افراد کی امداد وبحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے منظم انعقادپر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔کوآرڈینیٹر نے ڈپٹی کمشنر کی آمد کا شکریہ اداکرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہلال احمر کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں مستقل بنیادوں پر ہائی جین کٹس تقسیم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کٹس میں تولیہ،کنگھی، نہانے وکپڑے دھونے والا صابن،توتھ برش، قینچی،ناخن تراش اور گھریلو روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاءشامل ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام