سکردو . گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے ولادت کی 85ویں سالگیرہ کے موقع پر بالعموم دنیا بھر کے اور بالخصوص گلگت بلتستان کے اسماعیلی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اس موقع اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پرنس کریم آغا خان دنیا میں اسلام کے بہترین چہرے کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور اتحاد بین المسلمین کوفروغ دینے کے لئیے اپنے اداروں کے ذریعے اقدامات کررہے ہیں.
گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرنے، صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے اور دیگر ترقیاتی امور میں پرنس کریم آغا خان کے ذیلی اداروں کے زریعے حکومت کا معاونت کررہے ہیں اور وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آغا خان فاونڈیشن کے ذریعے عملی اقدامات کررہے ہیں.
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پرنس کریم آغا خان کے دنیا بھر میں بہترین انسانی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے مزید اقدامات کریں گے.
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام