ویانا . ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مقصد سے ہونے والے ویانا مذاکرات کے سلسلے میں تیسرا ماہرین کا اجلاس جسے ایگزیکٹو میژرز ورکنگ گروپ کہا جاتا ہے، کا آج بروز اتوار کو انعقاد کیا گیا۔
ارنا کے مطابق، یہ اجلاس آج بروز اتوار کو ویانا مقامی وقت کے مطابق شام کو گروپ 1+4، یورپی یونین اور ایران کے ماہرین کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔
روسی اعلی مذاکرات کار "میخائیل اولیانوف” نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویانا مذاکرات کے ساتویں دور میں یہ پہلا موقع ہے کہ ورکنگ گروپ کا تیسرا اجلاس انعقاد کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ویانا مذاکرات کا نیا دور 9 دسمبر کو جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس سے از سر نو آغاز کیا گیا؛ مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے فوراً بعد وفود نے نصوص پر کام شروع کر دیا اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کی۔
مذاکرات کے اس دور میں، متن پر کام صرف ورکنگ گروپوں تک محدود نہیں ہے، اور فریقین پابندیوں کے خاتمے اور جوہری شعبوں میں مختلف فارمیٹس اور سطحوں میں کام کر رہے ہیں۔
نیز جوہری مسائل کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کے علاوہ پابندیوں کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف فارمیٹس میں کئی گہری میٹنگیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ ویانا مذاکرات میں اعلی ایرانی مذاکرات کار آج بروز اتوار کو رنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ماہرین اور اعلیٰ مذاکراتی عہدیداروں کی سطح پر گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والی بات چیت اور ملاقاتوں کے نتیجے میں فریقین کے درمیان مذاکرات کے دائرہ کار پر اختلافات کم ہوتے جارہے ہیں۔
٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: قلب نیوز ڈاٹ کام ۔۔۔۔۔ کا کسی بھی خبر اورآراء سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ بھی قلب نیوز ڈاٹ کام پر اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر شائع کر نا چاہتے ہیں تو ہمارے آفیشیل ای میل qualbnews@gmail.com پر براہ راست ای میل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ قلب نیوز ڈاٹ کام